امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
جرات ڈیسک
هفته, ۸ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
پابندیاں ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں عائد کی گئیں،بیان
…………………….
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے 6 اداروں اور 1 شخصیت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں 2 بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت بین الاقوامی مالیاتی رابطے برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکا ایران کو دہشت گردی، ہمسایہ ممالک کو دھمکانے، جوہری عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری وسائل سے محروم کرتا رہے گا۔


