میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا،40سال پہلے چوری کی گئی کتاب دکان کو 27 ہزار روپے اور معذرت نامے کے ساتھ واپس

امریکا،40سال پہلے چوری کی گئی کتاب دکان کو 27 ہزار روپے اور معذرت نامے کے ساتھ واپس

جرات ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکا میں ایک کتابوں کی دکان کے عملے کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا جب وہاں موصول ہونے والے ایک پیکٹ سے ایک کتاب نکلی، جسے 40 سال قبل چوری کیا گیا تھا۔

کتاب کے ساتھ معذرت پر مبنی ایک خط اور 100 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) بھی موجود تھے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے میں واقع ایک دکان بک لیگرز کو حال ہی میں ایک پیکٹ موصول ہوا۔جب اس پیکٹ کو کھولا گیا تو دکان میں کام کرنے والے عملے نے کتاب دریافت کی۔

پیکٹ کے ساتھ موجود خط میں وضاحت کی گئی تھی کہ اس کتاب کو 40 سال قبل اس دکان سے چوری کیا گیا تھا۔خط کے ساتھ 100 ڈالرز بھی موجود تھے اور دکان کے مالکان کو کہا گیا تھا کہ اگر وہ مزید کوئی کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو اس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں