میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصنوعی ذہانت کے حامل مجازی روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنا دیا گیا

مصنوعی ذہانت کے حامل مجازی روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنا دیا گیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دنیا میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنا دیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز واقعہ بھی چین میں رونما ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک خاتون روبوٹ ہیں جو مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتی ہیں اور انہیں مسز ٹانگ یو کا نام دیا گیا ہے جو دس ارب ڈالر کمپنی کا نظم ونسق چلائیں گی۔ اسے مشہور گیم ساز کمپنی نیٹ ڈریگن ویب سافٹ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا خیال ہے کہ مستقبل مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس یا اے آئی) کا ہی ہے اور وہ بہترین انداز میں فیصلہ سازی انجام دے سکتی ہے۔ اسطرح خود کمپنی کو اپنا کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ ٹانگ یو تمام معاملات کو سیدھا رکھنے، کام کا معیار بڑھانے اور ان پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے میں مدد فراہم کرے گی، نیٹ ڈریگن ویب سافٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا۔ یہ رئیل ٹائم(حقیقی وقت)میں ڈیٹا کا تجزیہ کرے گی اورمعقول ترین فیصلے کرے گی۔کمپنی کے مطابق ٹانگ یو چونکہ انسان نہیں ہے اور وہ تعصب سے بالاتر ہوکر کمپنی کو ہر ملازم کے لیے یکساں طور پر اہم اور یکساں مواقع سے بھرپور جگہ بنادے گی۔ پھراگلے مرحلے میں ٹانگ یو کے الگورتھم کو مزید شفاف بنا کر میٹا ورس کو مضبوط کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں