مائیکل اسمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
شیئر کریں
مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مائیکل اسمتھ پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کر دیئے گئے جس پی سی بی نے مائیکل سمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق مائیکل سمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں ،
مائیکل سمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7,029 رنز بنائے،مائیکل سمتھ نے اپنے کیریئر میں نو سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں سکور کیں، مائیکل سمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں،
مائیکل سمتھ تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، مائیکل سمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں، مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہو گی۔


