غیر قانونی ، جعلی ادویات کی تیاری و ذخیرہ اندوزی، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی
شیئر کریں
مین جی ٹی روڈ کھوکھر پلازہ کے مقابل راولت میں واقع غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج
بھاری مقدار میں ملاوٹی اور نقلی ادویات برآمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مین جی ٹی روڈ کھوکھر پلازہ کے مقابل راولت میں واقع ایک غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے احاطے کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران موقع سے ادویات برآمد کر لی گئیں، برآمد شدہ ادویات میں 14,961 مختلف اقسام کی گولیاں (Tablets) ۔ 500 مختلف انجیکشنز (Injections)۔ 20,900 مختلف برانڈز کے سیرپ (Syrups)، 4,630 مختلف کریمز (Creams)، 15 لاکھ خالی ہارڈ جیلاٹن کیپسول شیلز، 1,072 کلوگرام خام مال (Raw Material)، 66,258 خالی بوتلیں (Empty Bottles) ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس (APIs) نیوٹراسیوٹیکل خام مال اور ایکسیپیئنٹس. پیکیجنگ میٹریل اور فزیشن سیمپلز، مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ مشینری. پیکڈ اینٹی بائیوٹک اور انجیکٹیبل فارمولیشنز شامل ہیں موقع پر معائنے سے انکشاف ہوا کہ گڈ اسٹوریج پریکٹسز (GSP)، گڈ ڈسٹری بیوشن پریکٹسز (GDP) اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں۔ ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کے لیے ضروری درجہ حرارت کنٹرول اور دیگر لازمی شرائط کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے موقع سے لیبارٹری تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے۔ حتمی رپورٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو پیش کی جائے گی۔ مزید غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مذکورہ فارماسیوٹیکل اسٹوریج فیکلٹی کو سیل کر دیا گیا ہے۔ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


