ہاکی کی تازہ ترین عالمگیر رینکنگ میں پاکستان کی مزید ایک درجہ ترقی
شیئر کریں
پاکستان ہاکی ٹیم اب 2544.54 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی 12 ویں بہترین ٹیم بن گئی
………………………….
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین عالمگیر رینکنگ میں پاکستان نے مزید ایک درجہ ترقی حاصل کر لی ہے، پاکستان ہاکی ٹیم اب 2544.54 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی 12ویں بہترین ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق حالیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور مسلسل جدوجہد اس بہتری کی بنیادی وجہ ہے۔ رینکنگ میں اس پیش رفت کے نتیجے میں جنوبی افریقہ 13 ویں اور ملائیشیا 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ترجمان پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کا ہدف عالمی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واپس آنا ہے، ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026 کیلئے پول ڈی (جہاں پاکستان کے ساتھ بھارت، انگلینڈ اور ویلز موجود ہیں) میں قوم کو ٹیم سے بہترین نتائج کی امید ہے۔ کھلاڑی انتھک محنت کر رہے ہیں اور یہ رینکنگ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے حوصلے بلند کرے گی۔


