میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مضافاتی علاقوں میں جمعے کی دوپہرشہریوں نے زمین لرزتے ہوئے محسوس کی

ریکٹر اسکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ ،شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

………………………………….

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی دوپہر شہر کے مضافاتی علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ، لانڈھی اور قرب و جوار میں شہریوں نے زمین لرزتے ہوئے محسوس کی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز کراچی ہی تھا۔زلزلے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں