میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت ہر دو ہفتے بعد اسلام آباد بلالیتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

عدالت ہر دو ہفتے بعد اسلام آباد بلالیتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

 

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی دینے کے جرم میں ہر دو ہفتے بعد اسلام آباد بلا لیا جاتا ہے ، پچھلے چار ماہ سے فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے مگر سنایا نہیں جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز پتہ چلا کہ جج چھٹی پر ہیں اسی لیے اسلام آباد نہیں گیا۔ یہ بات انھوں نے بطور مہمان خصوصی اٹھارویں "مائی کراچی ۔ اوسیس آف ہارمونی” عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ایکسپو سینٹر پہنچنے پر سابق چیئرمین کے سی سی آئی زبیر موتی والا اور صدر کے سی سی آئی مسٹر طارق یوسف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اور وزیر بلدیات ناصر شاہ موجود تھے ۔ وزیراعلی سندھ نے "مائی کراچی ۔ اوسیس آف ہارمونی” کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارویں مائی کراچی نمائش میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر خوشی ہوئی اور کے سی سی آئی کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی دینے کے جرم میں ہر دوہفتے بعد اسلام آباد بلا لیا جاتا ہے ، پچھلے چار ماہ سے فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے مگر سنایا نہیں جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز پتہ چلا کہ جج چھٹی پر ہیں اسی لیے اسلام آباد نہیں گیا۔انھوں نے کہا کہ مائی کراچی نمائش 2004 سے منعقد ہورہی ہے لیکن کورونا کے باعث گزشتہ تین سال یہ نمائش نہ ہوسکی ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی اکنامک حب اور پاکستان کا دل ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغان وار سے اسلحے اور منشیات کا کلچر شروع ہوا۔14-2013 میں کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا لیکن اس وقت حالات بہتر ہوئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے اس وقت 125ویں نمبر ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ ہوا جس میں پانچ جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہادت دی اور آپریشن میں آرمی، پولیس اور رینجرز نے حصہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، پورے ملک میں سفر کرنے کے بعد دہشت گرد کراچی پہنچے جو کہ ہرگز قابل قبول نہیں اور ہم نیشنل ایشن پلان پر عمل کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں