میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلم''رامائن'' پر لوگوں نے سوالات اٹھا دیے

فلم''رامائن'' پر لوگوں نے سوالات اٹھا دیے

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ماتا سیتا کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ سائی پلوی کو بھی تنقید کا سامنا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی مبینہ طور پر 4 ہزار کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم” رامائن” پر لوگوں نے سوالات اٹھا دیئے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی فلم رامائن کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا، لیکن انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فلم سے 4 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ بجٹ اور بڑے پیمانے پر تشہیر کی وجہ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، تاہم بہت سے دیکھنے والوں نے اس کے معیار اور اداکاروں کے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ وی ایف ایکس (VFX) اس پیمانے سے مطابقت نہیں رکھتا جس کا وعدہ کیا گیا تھا، سی جی آئی (CGI) کے کام اور خاص طور پر دیو قامت کرداروں اور کمبھکرن اچھے نہیں ہیں، پروجیکٹ مایوس کن ہے۔

کچھ لوگوں نے ردعمل میں یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بعض مناظر میں اس معیار کی کمی ہے جو اتنی بڑی بجٹ کی فلم سے متوقع تھی۔رنبیر کپور بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے مکالمے کی ادائیگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین اداکار کو ٹرول کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹریلر میں ان کی پرفارمنس اس کردار سے وابستہ گہرائی کو پوری طرح سے ظاہر نہیں کرتی۔

ماتا سیتا کے کردار میں نظر آنے والی اداکارہ سائی پلوی کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا وہ اس کردار کیلیے صحیح انتخاب ہیں یا نہیں۔دوسری طرف، اداکار یش کو راون کے کردار کیلیے نسبتا مثبت ردعمل ملا۔ ٹریلر میں ان کی اسکرین پریزنس اور لک نے ناظرین کے ایک طبقے کو متاثر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں