میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں، دو کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں، دو کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا

جرات ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان

 

پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان ہے۔ پیٹرنز الیون کے فاسٹ بولرزعلی شبیراورثاقب خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ریلیز کرنے کا کہا۔

مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ گرین ٹاپ وکٹ بنانے جارہے ہیں اسی لئے آپکی ضرورت نہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 14رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

بابراعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ سمیع منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں غازی غوری، سعد بیگ، سلمان آغا اور علی عثمان شامل ہیں تاہم عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں