میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیتن یاہو کا ایران پر دوبارہ حملوں کیلئے دباؤ، ٹرمپ کے مشیر منقسم

نیتن یاہو کا ایران پر دوبارہ حملوں کیلئے دباؤ، ٹرمپ کے مشیر منقسم

جرات ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ

 

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائے؟ یا بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں؟امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے حالیہ بریفنگز کے دوران بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے، جبکہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے اور ایرانی تجارت کے خلاف امریکی ناکہ بندی برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے متعدد بیرونی مشیروں نے بھی ان پر زور دیا ہے کہ ایران کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کیا جائے۔

ان مشیروں کا موقف ہے کہ ایسا نتیجہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی اخراجات کو جائز ثابت کر سکتا ہے۔اخبار نے رپورٹ کیاکہ قطری حکام نے امریکی فوجی کارروائی کے نئے مرحلے کو روکنے، واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کم کرنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے آخری لمحات میں سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں