صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا، ٹرمپ
شیئر کریں
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم جیت جاتے، ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار کے قریب بھی نہ پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو بہت برے طریقے سے شکست دی، آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے، ہم نے 6، 7 ماہ کے دوران اپنا کوئی فوجی نہیں کھویا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔


