عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر گراوٹ کا شکار
جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
متبادل شپنگ روٹس استعمال کرنے کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ،تجزیہ کار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرق وسطی میں جاری کشیدگی اور امریکا۔ایران تنازع کے باوجود عالمی منڈی میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ تجزیہ کاروں کے مطابق باب المندب کے راستے آئل ٹینکرز کی مسلسل آمدورفت نے سپلائی میں تعطل کے خدشات کو کسی حد تک کم کر دیا جس سے قیمتوں پر دبا آیا۔اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.42 فیصد کمی کے بعد 89.45 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 83.90 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔


