میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا، ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (ف) میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے بعد ایوان سے باہر اتحاد پر بات چیت بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں