میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
رانا ثنا اللہ کا ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ

رانا ثنا اللہ کا ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

دھاندلی پر تفتیش کی جائے، انکوائری مکمل ہونے تک ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکا جائے، مشیر وزیر

قیصر پٹواری کی سرگرمیوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں، حقائق سامنے آنے تک ایل اے 10 کے نتائج قبول نہیں کریں گے، گفتگو

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ثقلین اور قیصر پٹواری سے مبینہ دھاندلی پر تفتیش کی جائے، انکوائری مکمل ہونے تک ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے معلوم کیا جائے پولنگ بیگز کہاں کہاں لے جائے گئے، چودھری یاسین پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں، رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی یہ واردات شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری گاڑی میں پریزائیڈنگ افسران بھیجنا شفافیت پر سوال ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پٹواری اور پریزائیڈنگ افسر آزاد کشمیر حکومت کے ماتحت ہیں، دیہی علاقوں میں بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، قیصر پٹواری کی سرگرمیوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں، حقائق سامنے آنے تک ایل اے 10 کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات چاہتے ہیں، ہر پولنگ سٹیشن پر پولنگ بیگ چیک کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا ہر شیر ووٹ چوروں کی نگرانی کرے گا، عوامی حمایت سے آزاد کشمیر کی تمام نشستیں جیتیں گے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں 2 پریزائیڈنگ افسران پولنگ سٹیشن کے بجائے نجی رہائش گاہ چلے گئے تھے، جس پر ریٹرننگ افسر نے پولنگ بیگز فوری تحویل میں لے لیے، دونوں پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں