میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کامیاب، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کامیاب، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

 

بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کامیاب ہوگیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا جسے وزیرِ اعظم نے قبول کرلیا ہے۔

اس سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان آشوتوش رنکا نے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لیے آج دوپہر تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے 4 بجے تک کا وقت دیا ہے اور وزیرِ تعلیم کے استعفے کے معاملے پر واضح طور پر ہاں یا ناں میں جواب دینا ہوگا۔

پرچہ لیک معاملہ، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا مزید سخت اقدامات کا اعلان

گزشتہ روز حکومت سے مذاکرات کے بعد طلبہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر وزیرِ تعلیم مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔

آشوتوش رنکا نے سونم وانگچک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 26 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے شخص کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت زبانی طور پر طلبہ کے 2 مطالبات تسلیم کر چکی ہے جن میں سے ایک 20 جولائی کے مظاہرے کے بعد پولیس کی طرف سے طلبہ کے خلاف درج مقدمات کی واپسی ہے جبکہ دوسرا امتحانی نظام میں خرابی کی وجہ سے خودکشی کرنے والے 20 سے زائد طلبہ کے لواحقین کو 1، 1 کروڑ روپے کے ہرجانے کی ادائیگی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں