میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عطا اللہ خان عیسی خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف، سوشل میڈیا پر نئی بحث

عطا اللہ خان عیسی خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف، سوشل میڈیا پر نئی بحث

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کر کے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسی خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کیلئے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے۔

عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے بتایا کہ فارم ہائوس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔گلوکار نے کہا کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے پرسکون موت عطا فرمائے۔عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں