میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف

پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے 38 طلبا نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی ایشوز پر بات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کے پاک فوج کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے، دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے وفد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی بارے آگاہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلبا نے تعمیری بات چیت کیلئے آرمی چیف کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں