سرکاری نرخوں کی دھجیاں،کراچی میں مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور
شیئر کریں
شہر قائد میں شہریوں کو سستا پروٹین بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر ملنے لگا
مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں مقررہ ریٹس سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہریوں کو سستا پروٹین بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر ملنے لگا، اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں مقررہ ریٹس سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔
سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 497 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں یہ 520 سے 530 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چھوٹا گوشت سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو کے بجائے 2400 سے 2800 روپے جبکہ بڑا گوشت 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔
فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 243 روپے فی درجن مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں ان کی قیمت 250 سے 255 روپے فی درجن وصول کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت ہی وہ پروٹین تھا جو غریب طبقہ نسبتاً آسانی سے خرید سکتا تھا، لہٰذا حکومت سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور قیمتوں کو کنٹرول کرے۔


