سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، محافظ جاں بحق
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۶
شیئر کریں
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راؤلاکوٹ کے دو روزہ دورے پر جارہے تھے ،محفوظ رہے
ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر فائرنگ ہوئی، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، حملہ آور فرار
…………………
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پونچھ ڈویژن میں نامعلوم شرپسندوں نے قافلے پر حملہ کیا،سردار تنویر الیاس بلٹ پروف گاڑی میں محفوظ رہے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاجبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے،سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


