میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مہنگائی بے قابو، سبزی اور پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز

کراچی میں مہنگائی بے قابو، سبزی اور پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہری مہنگائی کے دُہرے عذاب کا شکار، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

دکاندار وں کی سرکاری نرخوں کی کھلے عام خلاف ورزی، من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی میں سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے، جس کے باعث شہری مہنگائی کے دُہرے عذاب کا شکار ہیں،دکاندار سرکاری نرخوں کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں پیاز سرکاری نرخ 100 روپے کے بجائے 200 روپے فی کلو، ایرانی ٹماٹر 180 کے بجائے 300 روپے، دیسی لہسن 140 کے بجائے 310 روپے اور ادرک 330 کے بجائے 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح شوگر فری آلو 35 کے بجائے 80 روپے، شملہ مرچ 300 کے بجائے 350 روپے، مٹر 280 کے بجائے 500 روپے اور بھنڈی 120 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

دیگر سبزیوں میں بینگن 70 روپے کے بجائے 80 سے 160 روپے، دیسی ٹینڈے 120 کے بجائے 160 روپے اور لیموں 130 کے بجائے 220 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

چیکو 200 کے بجائے 280 روپے، سفید خوبانی 320 کے بجائے 380 روپے، کیلا 215 کے بجائے 250 روپے فی درجن، انور رٹول آم 315 کے بجائے 400 سے 410 روپے، چونسہ آم 300 کے بجائے 350 روپے، دوسہری آم 270 کے بجائے 300 روپے، ناشپاتی 230 کے بجائے 400 روپے اور دیسی جامن 190 کے بجائے 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں