فیفا ورلڈ کپ ، فائنل کل اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا
شیئر کریں
فاتح اسکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کے ساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فاتح کو پہلی بار روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگز بھی پیش کی جائیں گی۔
فیفا کے مطابق یہ کسی بھی فیفا مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ فاتح ٹیم کو امریکی کھیلوں کی معروف روایت کے مطابق خصوصی چیمپئن شپ رنگز دی جائیں گی۔ورلڈ کپ کی مناسبت سے تیار کردہ ان رنگز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 26 ہوگی۔
فیفا کا کہنا ہے کہ ان میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی جبکہ باقی 1 ایک ہزار 996 رنگز دنیا بھر کے شائقین کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کی جائیں گی۔
فیفا کے مطابق ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا، جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں کی جائے گی۔ہر رنگ منفرد نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور متعلقہ کھلاڑی کے مطابق خصوصی سائز کے ساتھ تیار کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فائنل کے فورا بعد فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی جبکہ فاتح ٹیم کے لیے تیار کی جانے والی تمام 30 مستقل رنگز بعدازاں تمام نکات مکمل کر کے ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کی جائیں گی۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔


