منی پورمیں حالات پھرکشیدہ، عوام، سکیورٹی فورسز آمنے سامنے
شیئر کریں
مودی سرکار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں حالات نے روز بروز مزید سنگین شکل اختیارکرلی
سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد ہجوم کا آسام رائفلز کیمپ پر حملہ، متعدد گاڑیاں نذر آتش ، احاطے میں توڑپھوڑ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مودی سرکار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں حالات روز بروز مزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ بھارت کے اپنے جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس نے منی پور میں امن وامان کی خراب صورتحال کو آشکار کردیا، منی پورکے ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد ہجوم کا آسام رائفلز کیمپ پر حملہ، جبکہ متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
بھارتی جریدہ کے مطابق مظاہرین نے آسام رائفلز کی عمارت پر پتھراؤ کیا، احاطے میں توڑپھوڑ کی اور 3 گاڑیوں کو آگ لگادی، ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسوگیس کے شیل بھی فائر کیے گئے، بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمزکے مطابق گزشتہ دس دنوں میں آسام رائفلز پریہ تیسرا حملہ ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کیمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، منی پورمیں سکیورٹی فورسز پر بڑھتے حملے مودی سرکار اورسکیورٹی اداروں کیخلاف عوامی بیزاری اور کھلے عدم اعتماد کا عکاس ہیں۔


