میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پہلی بار ورلڈکپ میں ٹاپ 16 ٹیموں تک پہنچنے پر مصری ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

پہلی بار ورلڈکپ میں ٹاپ 16 ٹیموں تک پہنچنے پر مصری ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ناک آؤٹ مرحلے میں مصر کو ارجنٹینا کے خلاف 3ـ2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصر کی قومی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ مہم ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد اختتام پذیر ہوگئی، تاہم وطن واپسی پر ہزاروں شائقین نے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا۔

العلمین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں مداح جمع ہوئے، جنہوں نے محمد صلاح کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے تاریخی کارکردگی کو سراہا۔مصر نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے آخری 16 ٹیموں کے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2ـ4 سے شکست دی تھی، جس میں محمد صلاح نے اہم کردار ادا کیا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں مصر کو ارجنٹینا کے خلاف 3ـ2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں ارجنٹینا نے 13 منٹ کے دوران تین گول کر کے شاندار کم بیک کیا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے مصری فٹبال کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں