میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خوراک، کراچی کے 5گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم غائب

محکمہ خوراک، کراچی کے 5گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم غائب

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی عدیل سوہو نے گوداموں پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ قبضہ میں لیا تھا
اینٹی کرپشن کا افسر چمک کا شکار،افسران کے خلاف انکوائری شروع کر کے روک دی

 

محکمہ خوراک سندھ کے کراچی کے 5گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم غائب ہو گئی،

اینٹی کرپشن کے افسر نے انکوائری شروع کر کے محکمہ خوراک کے افسران سے مبینہ طور پر چمک کے باعث انکوائری روک دی،اور مزید کی خواہش میں انکوائری کو لٹکتی تلوار بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق درخواست گزار ارشد علی نے چیف سیکریٹری سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپشن کے نام پر ایک خط میں دعوی کیا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں (پپری I، II، III اور لانڈھی I، II )میں گندم کی شارٹیج اور بدعنوانی کی ایک انکوائری اینٹی کرپشن ضلع کورنگی کے افسران کی جانب سے شروع کی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی عدیل احمد سوہو کی نگرانی میں ان گوداموں پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا،

تحقیقات کو قانون کے مطابق آگے بڑھانے کے بجائے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل احمد سوہو نے ملزمان سے مبینہ طور پر 75 لاکھ روپے رشوت لے کر انکوائری کو غیر معینہ مدت کے لیے روک رکھا ہے ۔

اب اطلاعات کے مطابق، مذکورہ افسر کی جانب سے اس کیس کو ختم کرنے کے لیے مزید 4کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ درخواست گذار نے چیف سیکریٹری سندھ اور چیئرمین اینٹی کرپشن کو درخواست کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ، عدیل احمد سوہو کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کروائی جائیں اور اس معاملے میں ملوث کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ افسر سے جوابی موقف کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی، اُن کا موقف ملنے پر اسے شامل اشاعت کیا جائے گا۔
محکمہ خوراک


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں