ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کاکیس،سہیل آفریدی کو گرفتاری کرکے پیش کرنے کا حکم
شیئر کریں
سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں مزید پیش رفت ممکن نہ ہو سکی
عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔
سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں مزید پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔
عدالت نے سہیل آفریدی کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔


