میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے تین بڑے محکمے نیب کے ریڈار پر

سندھ کے تین بڑے محکمے نیب کے ریڈار پر

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور خوراک کے ٹھیکوں کی چھان بین شروع
محکموں کے سیکریٹریز اور بیوروکریسی میں ڈر کا ماحول، بڑے پیمانے پر تبادلوں کا خدشہ

نیب نے ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ اور محکمہ خوراک کے ٹھیکوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی، بیوروکریسی منصوبوں پر پیش رفت کے لئے تذبذب کا شکار، بیوروکریسی میں تبادلوں کا امکان۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے سندھ کے تین بڑے محکموں ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور خوراک کو نشانے پر رکھ لیا ہے ، نیب نے تینوں محکموں کے گذشتہ 5 سال کے دوران بڑے ٹھیکوں کے تفصیلات جمع کرنا شروع کئے ہیں، محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر بیوروکریسی میں ڈر کا ماحول ہے ۔ ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، تعلیم، خوراک سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران کو اعلی سطح پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ سندھ کی بیوروکریسی میں تبادلوں اور تقرریوں کا امکان بھی ہے ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن سے اضافی چارج واپس لے کر شاہد گلزار شیخ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ حال ہی میں ایک اسپیشل سیکریٹری کو آفر کی گئی کہ ان کو سیکریٹری خوراک تعینات کیا جائے ؟ جس پر اسپیشل سیکریٹری نے کوئی جواب نہیں دیا۔
(نمائندہ جرات)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں