میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیر انتخابات ، 852 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

آزاد کشمیر انتخابات ، 852 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

320 سے زائد امیدوار دستبردار، 24 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ، کوٹلی میں امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ

 

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 2026 کے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

320 سے زائد امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کے بعد اب 852 امیدوار آزاد کشمیر کی 45 نشستوں پر انتخابی میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات مناسب وقت پر جاری کیے جائیں گے۔

کمیشن نے بتایا کہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 126 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ حتمی فہرست کے مطابق کوٹلی میں امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جہاں 6 حلقوں میں 135 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

مظفرآباد کے 5 حلقوں میں 126 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں، جبکہ پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں بھی مجموعی طور پر 126 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ اسی طرح میرپور کے 4 حلقوں میں 98 امیدوار، باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر 83 امیدوار، جبکہ بھمبر کے 3 حلقوں میں 63 امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نیلم کے 2 حلقوں میں 51 امیدوار اور جہلم ویلی کے حلقوں میں 34 امیدوار انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انداز میں منعقد کرانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں