میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈ کپ،مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ،مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جرات ڈیسک
هفته, ۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی

 

فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا مقررہ اور اضافی وقت 1ـ1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فیصلے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، جہاں مصری کھلاڑیوں نے چاروں پنالٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کیں جبکہ آسٹریلیا نے 2 پنالٹی اسکور کی۔

مصر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 13ویں منٹ میں امام عاشور نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، آسٹریلیا نے دوسرے ہاف میں واپسی کرتے ہوئے 55 ویں منٹ پر برابری حاصل کی۔

کھیل کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں داخل ہوگیا جس میں مصر کا پلڑا بھاری رہا۔پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مصر کی جانب سے محمد صابر، رامے رابا، محمد صالح اور حسام عبدالمجید نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ مصر نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں فتح حاصل کی اور اب وہ 7 جولائی کو اٹلانٹا میں پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور کیپ وردے کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں