میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی صدر کی آمد ، کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی قسمت جاگ گئی

ایرانی صدر کی آمد ، کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی قسمت جاگ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی کراچی آمد نے مدتوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارسڑکوں کی قسمت جگا ڈالی۔۔ شہری جن سڑکوں کی مرمت کیلئے برسوں سے منتظر تھے راتوں رات ان کی کارپیٹنگ کردی گئی۔راتوں رات خداداد کالونی، ایم اے جناح روڈ سمیت مزار قائد کے اطراف کی سڑکوں کی کارپیٹنگ کردی گئی۔۔شہریوں نے ایرانی صدرکی آمد پردلچسپ تبصرے کئے کسی نے کہا کہ ایرانی صدرکو میئرکراچی بنادیناچاہیے۔ہرہفتے انکو آنا چاہیئے ایرانی صدر کو کم ازکم ہماری ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تو بنیں گی یہاں گٹرکا پانی بھرا رہتا تھااب راتوں رات سڑک بن گئی ایرانی صدر کو صدرپاکستان بنادینا چاہیے شہریوں نے راتوں رات سڑکوں کی کارپیٹنگ کئے جانے پرمیئرکراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی دوسرے غیر ملکی سربراہ کے دورے سے قبل شہرکی دوسری تباہ حال سڑکوں کی مرمت بھی کرادی جائے تاکہ شہری اذیت ناک سفر سے بچ سکیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں