میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیو چینلز پر گستاخانہ مواد نشر، نمائش تا تبت سینٹر کراچی کے غیرت مند مسلمان نکل آئے

جیو چینلز پر گستاخانہ مواد نشر، نمائش تا تبت سینٹر کراچی کے غیرت مند مسلمان نکل آئے

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

جمعیت علمائے پاکستان، تحریک لبیک، سنی تحریک، جماعت اہلسنتودیگر اہلسنت تنظیموں کاپہلا احتجاجی مارچ کا انعقاد

پاکستان سنی تحریک، مرکزی جماعت اہلسنت سمیت کئی جماعتوں کی شمولیت، جیو پر پابندی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ

جیو کے چینلز پر نشر ہونے والے گستاخانہ مواد کے خلاف کراچی میں پہلا احتجاجی مارچ نمائش تا تبت سینٹرمنعقد ہوگیا۔

کراچی کے غیرت مند مسلمان ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے غیر معمولی تعداد میں نکل آئے۔مظاہرین نے جیو کے خلاف اور تحفظ ناموس رسالت سے وابستہ نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر سمجھوتا کسی طور پر ممکن نہیں ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس طرح کے خاکے نشر کرنا کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا۔

جیو، سے آر وائی سمیت جس جس چینل پر اور جو متعلقہ افراد اس مواد کو نشر سے متعلق ہیں ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ مقررین نے کہا کہ پیمرا و دیگر ادارے اس بارے میں آگہی دے کر سخت اقدامات کریں۔

مقررین نے جیو پر 15 روزہ پابند کو نمائشی و ناکافی قرار دیا۔ اس موقع پر پولیس و رینجرز کی بڑی نفری ایم اے جناح روڈ کے دونوں جانب موجود تھی۔

اس مظاہرے کا پہلا اعلان کراچی پریس کلب پر کیا گیا تھا تاہم صوبائی انتظامیہ نے مذاکرات کرکے مقام تبدیل کرا کے نمائش تا تبت سینٹر مارچ میں تبدیل کردیا تھا۔

سندھ حکومت نے صرف کراچی پریس کلب ہی نہیں بلکہ جیو کے اطراف بھی کنٹینر لگا کر تمام رستے بند کیے ہوئے تھے۔

مقررین میں علامہ نذیر رضوی، سربراہ کراچی کمیٹی تحریک لبیک،ثروت اعجاز قادری چئرمین پاکستان سنی تحریک، مرکزی نائب امیر شبیر ابو طالب، شاہد غوری، بلال سلیم قادری، علامہ سلطان مدنی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علمائے کرام اس طرح کے چینلز پر جانے سے احتراز کریں جو ان کاموں میں ملوث ہیں۔اہلسنت عوام کے اس پرامن احتجاج کے بعد اگر قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو مزید رد عمل میں اضافہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں