میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو رلا دیا

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو رلا دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو رلا دیا، شدید گرمی میں مختلف علاقے بجلی کی طویل بندش کا شکاراورعوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہر میں موسم بہتر ہونے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے اوراضافی گیس ملنے کے باجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل اور گیس ملنے کے باوجود مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر،کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، میٹھا در، کھارادر، بلدیہ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن اوراورنگی ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو معمول کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پی ایس او ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سی این جی سیکٹراور صنعتوں کو گیس بند کرکے کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں