میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انڈونیشیا میں 6.3 درجے شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

انڈونیشیا میں 6.3 درجے شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

انڈونیشیا کے شمالی صوبے مالوکو کے علاقے ہال ماہیرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 رہی۔یو ایس جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز(جی ایف زیڈ)کے حوالے سے بتایا گیاکہ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 126.8 کلومیٹر گہرائی میں اور 1.81 ڈگری شمالی عرض البلد اور 127.49 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا،یہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے آیا ۔انڈونیشیا کی میٹرالوجی ، کلائیمیٹالوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی کی طرف سے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں