میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

جرات ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

ضلع خاران اور ضلع مستونگ میں 25 اور 26 جون کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 2 کارروائیاں کی گئیں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں 25 اور 26 جون کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 2 تیز رفتار کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 25 جون کو ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

مؤثر اور مہارت سے کیے گئے اس آپریشن کے نتیجے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 جون کو ضلع مستونگ میں ممکنہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا.

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) اور ان کے زیر استعمال موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں