میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی ،پروفیسر طاہر صغیر اور سیکریٹری صحت عدالت طلب

این آئی سی وی ڈی ،پروفیسر طاہر صغیر اور سیکریٹری صحت عدالت طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

چیف آپریٹنگ آفیسر کے حوالے سے واضح احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا
توہین عدالت کی درخواست دائر،احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت برہم

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے جاری کردہ حکم نامے میں این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ریٹائرڈ طاہر صغیر اور سیکریٹری صحت طاہر صافی کو 17جون کو صبح 10بجے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق معاملہ توہین عدالت کی درخواست سے متعلق ہے ۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر کے حوالے سے واضح احکامات جاری کیے تھے ، تاہم ان احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔سماعت کے دوران عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالت کے واضح احکامات کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے اپنے حکم نامے میں پروفیسر ریٹائرڈ طاہر صغیر اور سیکریٹری صحت طاہر صافی کو 17 جون کو صبح 10 بجے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔اس معاملے کی آئندہ سماعت 17جون کو ہوگی، جہاں عدالت مزید کارروائی اور ہدایات جاری کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں