میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی آر ٹی ریڈ لائن میں 8؍ارب 50کروڑ کی کرپشن

بی آر ٹی ریڈ لائن میں 8؍ارب 50کروڑ کی کرپشن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

منصوبے میں تاخیر پر انکوائری ، افسران کی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کر کے کرپشن کا انکشاف
اینٹی کرپشن میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی اور جھامن داس کے خلاف مقدمہ درج

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے منصوبے بی آر ٹی ریڈ لائن میں 8؍ارب 50کروڑ روپے کی کرپشن، اینٹی کرپشن نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی اور جھامن داس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے تحت داؤد چورنگی سے نمائش تک بس سروس چلائے جانے تھی ، مگراربوں روپے کے اس منصوبے میں کرپشن کے باعث تاخیر ہوئی ہے اور منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہو سکا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے تحقیقاتی ادارے نے منصوبے میں تاخیر پر انکوائری کی، انکوائری میں افسران کی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کر کے کرپشن کرنے کا انکشاف ہوا، جس کے معاملہ اینٹی کرپشن سندھ کے حوالے کیا گیا، اینٹی کرپشن سندھ نے ابتدائی انکوائری کے بعد منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جھامن داس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اینٹی کرپشن سندھ نے مقدمہ میں دعویٰ کیا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں بینک ضمانت کے علاوہ ہی ٹھیکیداروں کو 8؍ارب 50کروڑ روپے جاری کے گئے ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کی اور فائدہ لیا، ضمیر عباسی، جھامن داس اور دیگر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں