میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ڈی جی مزمل ہالیپوٹو تعمیراتی لاقانونیت روکنے میں ناکام

سندھ بلڈنگ، ڈی جی مزمل ہالیپوٹو تعمیراتی لاقانونیت روکنے میں ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

ناظم آباد میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی خلاف ضابطہ تعمیرات
پلاٹ نمبر 1B7/8پر چوتھی منزل کی تعمیر، قوانین اور حفاظتی تقاضے نظر انداز،جرأت سروے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، کیونکہ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں کمزور بنیادوں پر قائم پرانی عمارتوں پر خلاف ضابطہ اضافی منزلوں کی تعمیرات بدستور جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خطرناک قرار دی جانے والی اور کئی دہائیوں پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر نہ صرف بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق ناظم آباد میں متعدد مقامات پر پرانی رہائشی عمارتوں کی اصل ساخت اور بنیادوں کی استعداد کا جائزہ لیے بغیر اضافی فلور تعمیر کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی تعمیرات کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ذرائع نے مزید جرأت سروے کے دوران لی گئی زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد کے پلاٹ نمبر 1B7/8پر چوتھی منزل کی تعمیر جاری ہے ، حالانکہ عمارت کی عمر اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے سنگین تحفظات موجود ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ کیا گیا، لیکن اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد سمیت شہر بھر میں غیر قانونی اور خطرناک تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ دار افسران کا بھی احتساب کیا جائے ۔جرأت ٹیم کی جانب سے کراچی میں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر موقف لینے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔اتھارٹی کا موقف موصول ہونے پر شامل اشاعت کیا جائے گا ۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں