سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے معاملے سے پارٹی قیادت کو لاعلم رکھا،ذرائع
ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۶
شیئر کریں
ذرائع نے سہیل آفریدی کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے اعلان سے متعلق کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو احتجاج کے اعلان اور فیصلے سے لاعلم رکھا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماں اورپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے احتجاج کے حوالے سے مشاورت نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج یاکسی بھی فیصلے کا اختیار اپوزیشن قیادت کو دے رکھا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات شفیع جان نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کا فیصلہ بطور چیف ایگزیکٹیو سہیل آفریدی نے کیا، سہیل آفریدی صوبے اورپارٹی کیلئے جو بہتر سمجھیں گے وہ کریں گے۔شفیع جان نے کہاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان قیادت اور اپوزیشن کو اس فیصلے سے آگاہ کردیں گے، اپوزیشن کو احتجاج کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔


