میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالاضحی کے بعد پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی،حافظ نعیم

عیدالاضحی کے بعد پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی،حافظ نعیم

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

گلبر گ میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ ٗ صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن اور نااہلی کا بدترین امتزاج قائم ہوچکا ہے، گفتگو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13 گلبرگ میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت قائم اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا اور قربانی کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بڑے پیمانے پر قربانی کا عمل جاری ہے اور گلبرگ میں انتہائی نظم و ضبط اور احسن انداز سے اجتماعی قربانی کا فریضہ انجام دیا جارہا ہے۔کراچی اس وقت شدید پانی کے بحران کا شکار ہے لیکن قابض میئر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ شہر میں پانی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ گزشتہ 21 برسوں میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مختلف ادوار میں حکومت کا حصہ رہے ہیں اور دونوں جماعتیں کراچی کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم 47 کی پیداوار ہیں اور دولت کے بل بوتے پر لوگوں کو اسمبلیوں تک پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن اور نااہلی کا بدترین امتزاج قائم ہوچکا ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا 43 ارب روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود کراچی کے شہری روزمرہ کچرا اٹھانے کے لیے بھی اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔ قربانی کی آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے حکومتی انتظامات انتہائی سست اور ناکافی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز اپنی مدد آپ کے تحت صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں