میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 22،22 روپے سستا

پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 22،22 روپے سستا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی
عوام کو ریلیف دینا میری ترجیحات میں شامل، پچھلے ہفتے عوام کو ریلیف دیا گیا، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیاگیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا، پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کیلیے فیول پر سبسڈی دی۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1۔46 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 92۔25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0۔73 سینٹس کمی کے بعد 88۔17 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں