فاشسٹ مودی کی سرپرستی میں ہندوتواانتہا پسند بے لگام،عید کا مذہبی تہوار جرم بن گیا
شیئر کریں
عیدالاضحی پرہندوتواغنڈوں کی مسلمانوں کونشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا
اقلیت دشمن پالیسیوں نے بھارت میں سماجی ہم آہنگی کو تباہ وبربادکردیا،عالمی جریدہ
بھارت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرہندوتواغنڈوں کی جانب سے مسلمانوں کونشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ، فاشسٹ مودی سرکارکی اقلیت دشمن پالیسیوں نے بھارت میں سماجی ہم آہنگی کو تباہ وبربادکردیا، بھارت میں مساجدکی مسماری اورمندروں کی تعمیرکے بعداب مسلمانوں کومذہبی رسومات سے بھی روکاجارہا ہے۔ معروف عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کوعید کی نمازکیلیے عوامی مقامات دینے سے انکارکیاگیااوراجتماعات کیخلاف دھمکیاں دی جاتی رہیں جبکہ مسلمانوں کی اجتماعی عبادات کیلئے عوامی مقامات کامسئلہ حالیہ برسوں میں مزیدحساس اور محدودہوتاجارہا ہے کشمیر میڈیا سروس مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں عیدالاضحیٰ پرمسلمانوں کے قربانی کے بکرے دیکھ کر ہندوتواغنڈے مشتعل ہوگئے ہندوجنونیوں کی ہنگامہ آرائی،قربانی کے بکروں کے جواب میں خنزیرلاکرمذہبی اشتعال انگیزی پھیلائی، رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھی مسلمانوں کوتحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہندو انتہاپسندوں کاساتھ دیا، حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے مودی سرکارپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل آٹھویں سال کشمیری مسلمانوں کوتاریخی عیدگاہ اورجامع مسجدمیں عیدکی نمازادا کرنے سے محروم رکھا گیااورمجھے گھرمیں نظربندکیاگیا۔ ایک پوری نسل کواپنی روایات اوران صدیوں پرانی اجتماعی یادوں سے محروم کیاجارہاہے جوہماری زندگی کا حصہ رہی ہیں۔ معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مغربی بنگال میں گائے ذبح کرنے کے نئے قواعدکے بعد عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں خریدوفروخت میں نمایاں کمی آئی۔ ماہرین کے مطابق مودی سرکارکے دور میں بھارت میں مذہبی عدم برداشت اوراقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزرویوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عیدجیسے مقدس تہوار پرمسلمانوں کی عبادت گاہوں کاگھیراؤاورقربانی کیخلاف احتجاج کرناظاہرکرتاہے کہ بھارتی معاشرہ اخلاقی طورپردیوالیہ ہوچکاہے ،مودی سرکارہندوتواتنظیموں کوالیکشن جیتنے اوراکثریتی ووٹ بینک برقراررکھنے کیلیے مسلمانوں کیخلاف نفرت کوبطورہتھیاراستعمال کرنیکی اجازت دیتی ہے۔


