میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ، اربوں مالیت کی ترقیاتی اسکیمیں تنازعات کی زد میں

بلدیہ عظمیٰ، اربوں مالیت کی ترقیاتی اسکیمیں تنازعات کی زد میں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

محکمہ انجینئرنگ کی پرکیورمنٹ کمیٹی کاشکایت کنندہ انا انجینئرنگ پر دباؤ
شکایت کنندہ کے تحفظات پرتوجہ دینے کے بجائے معاملہ لپیٹنے کی کوششیں

اربوں روپے مالیت کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز اور اسکروٹنی میں متنازع کردار ادا کرنے کے بعد کے ایم سی انجینئرنگ کی پریکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے سی آر سی اجلاس میں شکایت کنندہ کانٹیکٹس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز سی آر سی میٹنگ میں شکایت کنندہ انا انجینئرنگ کو بلایا گیا تو سی آر سی کے چیئرمین چیف انجینئر ذوالفقار ابڑو اور دیگر اراکین کے ہمراہ پریکیومنٹ کمیٹی کے چیئرمین امان اللہ سانگی بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق انا انجینئرنگ کے نمائندوں نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سی آر سی کے سیکریٹری نصر اللہ میمن اور ایکسٹرنل ممبر موجود نہیں ہے اور جس کے خلاف شکایت کی گئی ہے اس پر یکیورمنٹ کمیٹی کا چیئرمین اجلاس میں موجود ہے جو خلاف قانون ہے ۔ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ کے تحفظات پرتوجہ دینے کے بجائے اس پر دباؤ ڈالا جاتا رہا کہ وہ اٹینڈنٹ شیٹ پر دستخط کر دیں تاکہ اعلیٰ حکام کو یہ بتایا جا سکے کہ سی آر سی کا اجلاس منعقد ہوا تھا اور اور شکایت کنندہ کے تحفظات کو سن لیا گیا ہے تا ہم انا انجینئرنگ کے نمائندے نے دستخط سے انکار کر دیا جس پر کہا گیا کہ ہم اگلی تاریخ تو آپ کو بتا دیں گے تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود دوبارہ اس سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں