میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں مہنگائی کا پارہ مزید بلند ہو گیا،عام آدمی کیلئے مشکل، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک بھر میں مہنگائی کا پارہ مزید بلند ہو گیا،عام آدمی کیلئے مشکل، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایک ہفتے کے دوران، سبزیاں ، گوشت، پٹرول ، ڈیزل سمیت 23 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 5 فیصد مہنگا ہوگیا،دودھ، چینی، آلو اور دہی مہنگی،ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، ایک ہفتے کے دوران آٹا، سبزیاں ، گوشت، پٹرول ، ڈیزل سمیت 23 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر کی صورت میں سامنے آنے لگے ہیں، جہاں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0۔47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 14۔5 فیصد تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار حساس قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ صرف 9 اشیا سستی ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگی ہونے والی اشیا میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا، سبزیاں اور پیٹرولیم مصنوعات نمایاں رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 22 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 20 کلو گرام گندم کے آٹے کا تھیلا تقریبا 5 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3۔73 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 3۔76 فیصد اضافہ سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمت میں 1۔93 فیصد اور پیاز کی قیمت میں تقریبا 3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تازہ دودھ، چینی، آلو اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل رہے۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 57 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 64 فیصد اور 61 فیصد تک بڑھ چکی ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی لاگت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔دوسری جانب بعض اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی 6۔3 فیصد اور انڈے 3۔83 فیصد سستے ہوئے، جبکہ لہسن کی قیمت میں 2۔20 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 1۔23 فیصد کمی دیکھی گئی۔ماہرین معاشیات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنے والے ہفتوں میں مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں، جس سے عام شہریوں پر مالی دبا ئومیں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں