میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، شہری حدود میں غیر قانونی کمرشل پلازہ، قوانین پامال

حیدرآباد، شہری حدود میں غیر قانونی کمرشل پلازہ، قوانین پامال

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کے ساتھ ساجد قریشی پر بھی سہولت کاری کے الزامات
رہائشی پلاٹ پر جاری تعمیراتی کاموں پر شہریوں میں تشویش ، قانونی کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 5میں رہائشی پلاٹ پر مبینہ طور پر کمرشل پلازہ تعمیر کیے جانے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کے ساتھ ساجد قریشی پر بھی مبینہ سہولت کاری اور غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی حدود میں کمرشل پلازہ تعمیر ہونا بلڈنگ قوانین اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے ، مگر اس کے باوجود تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ افسران کی مبینہ پشت پناہی کے باعث کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔خبر میں شامل تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پلازہ کی تعمیر کا کام جاری ہے ، جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں کھلے عام جاری رہنے سے شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر مالی فوائد کے عوض تعمیرات کی اجازت دی گئی، جبکہ ساجد قریشی پر بھی اس سارے معاملے میں سہولت کاری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افسران اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ دوسری جانب تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ (نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں