میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارما کمپنیوں کو 2 ہفتوں میں ادویات پر بارکوڈز پرنٹ کرنے کی ہدایت

فارما کمپنیوں کو 2 ہفتوں میں ادویات پر بارکوڈز پرنٹ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران ادویات پر بار کوڈز کی پرنٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی سیکریٹری صحت افتخار شلوانی کی زیر صدارت پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کو ادویات ساز ایسی تمام کمپنیوں کوانتباہی خطوط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر بارکوڈ پرنٹ نہیں کررہی ہیں۔علاوہ ازیں بورڈ نے سیکریٹری وزارت نیشنل ہیلتھ کی سربراہی میں بارکوڈ نگ رولز پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان قوانین کے مطابق ادویات کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ پر 2 ڈی بارکوڈنگ پرنٹ کرنا ہوگی۔ادویات کی مصنوعات کی نشاندہی اور شناخت کے لیے 2 ڈی بارکوڈ میٹرکس جیسے اقدامات کرنے سے تمام جعلی اور نقلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں