ایران امریکا مذاکرات،ناکامی پر خطرناک جنگ ہوگی، ٹرمپ کی تنبیہ
شیئر کریں
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ امن مذاکرات آگے نہ بڑھے تو امریکا آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم پلس آپریشن شروع کرے گا۔ٹرمپ نے کہا اگر بات چیت کامیاب نہیں ہوتی تو ہم پراجیکٹ فریڈم پر واپس جا سکتے ہیں، لیکن یہ ‘پروجیکٹ فریڈم پلس’ ہوگا۔ تاہم ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ پراجیکٹ فریڈم میں کن عناصر کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ آپریشن پراجیکٹ فریڈم کو موقوف کر دیں گے۔ٹرمپ کے آپریشن کو روکنے کے فیصلے میں سعودی عرب کے دبا نے بھی کردار ادا کیا ہے۔


