میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر ورکنگ پلان طلب کرلیا

وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر ورکنگ پلان طلب کرلیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا ایجنڈا پیش کیا، ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر ورکنگ پلان طلب کرلیا، متعلقہ وزارتوں سے ورک پلان ملنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر متعلقہ وزارتوں سے ورکنگ پلان کیلئے تجاویز مانگی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ممکنہ آپشنز تیار کئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کے اہم مطالبات میں شامل ہے ۔

امیرجماعت نے پیٹرولیم لیوی 35سے 40روپے فی لیٹر کم کرنے کا ایجنڈا پیش کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کے مطالبے پرحکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پرغور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اورامیرجماعت اسلامی کی ملاقات میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر گفتگو ہوگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں