میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، نظامِ زندگی مفلوج

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، نظامِ زندگی مفلوج

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب

کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میاں والی کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، فرنٹیئر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔بارہ سے بیس گھنٹے تک جاری بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔شہریوںنے میڈیا کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں کی جا رہی بلکہ وقت سے پہلے ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جبکہ فراہمی کے اوقات کا بھی کوئی واضح نظام موجود نہیں۔شہریوں نے کہا کہ کہیں بارہ گھنٹے تو کہیں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک بجلی کی عدم فراہمی نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب رہنے سے لوگوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے جبکہ محنت کش طبقے کے لیے روزگار پر جانا بھی دشوار ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب وفاقی وزیر توانائی نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، جبکہ اگلے روز کے الیکٹرک نے بھی شدید گرمی کے پیشِ نظر کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعوی کیا تھا، تاہم یہ دونوں اعلانات محض کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے۔شہریوں نے کہاکہ عملی طور پر صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ عوامی مشکلات سے بے حس ہو چکی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے شہریوں کی دشمن بن چکی ہو۔علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ رویے کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنا کر شہریوں کو سکون سے جینے کا حق دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں