میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی 22 ماہ بعد ایک بار پھر ڈبل فیگر میں داخل

مہنگائی 22 ماہ بعد ایک بار پھر ڈبل فیگر میں داخل

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مہنگائی انڈیکس میںملک بھرکے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ
اپریل میں قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر تقریبا 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ،رپورٹ

ملک میں مہنگائی 22 ماہ کے بعد ایک بار پھر ڈبل فیگر میں داخل ہو گئی ، جس سے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر تقریبا 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مہنگائی کی شرح میں اس اضافے کی بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور ضروری غذائی اشیا کی قیمتوں میں تیز اضافہ ہے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس سے قبل مہنگائی 10 فیصد سے زائد جولائی 2024 میں ریکارڈ کی گئی تھی، جب کنزیومر پرائس انڈیکس 11۔1 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ ماہ اپریل میں مہنگائی انڈیکس میں ہونے والا یہ اضافہ عام شہری کے روزمرہ اخراجات پر بڑھتے ہوئے دبا ئوکو ظاہر کرتا ہے ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کے ساتھ ساتھ جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ بھی خریداری کی قوت کو مسلسل کم کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں