جانوروں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ کا شہری کی جانب سے گدھے پرکلہاڑیوں سے حملے کا سخت نوٹس
انسانیت کا تقاضا جانوروں کیساتھ نرمی برتی جائے، متعلقہ حکام کوکارروائی کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے جیکب آباد میں شہری کی جانب سے گدھے پر کلہاڑیوں سے حملے کاسخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی سندھ نے کہابے زبان جانورپر وحشیانہ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی،انسانیت کا تقاضا ہے کہ جانوروں کے ساتھ نرمی برتی جائے،ایسا سفاکانہ عمل معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔وزیراعلی نے زخمی جانورکوطبی امداد فراہم کرنے اور بہترعلاج معالجے کیلئے اقدامات کی ہدایت دی اورکہاکہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ جیکب آباد کے گائوں شکر بروہی میں گھر میں داخل ہونے پر دیہاتی نے گدھے پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے گدھے کو زخمی کر دیا،مالک نے موقف اختیار کیا کہ میرا گدھا مولا بخش کے گھر داخل ہوا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


